29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
سوئی سدرن فائنانس کمیٹی کا 20کروڑکے قرضے پر تحفظات کااظہار
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سوئی سدرن گیس کمپنی بورڈ کی فائنانس کمیٹی نے عالمی بینک سے20 کروڑ ڈالر قرض پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ دو ارکان نے مہنگے قرض کی مخالفت کر دی۔سوئی سدرن گیس کمپنی ذرائع کے مطابق کمیٹی کے دو ارکان کی15 فیصد پر لیے جانے والے مہنگے قرض کی مکمل مخالفت کر تے ہوئے اسے مالی لحاظ سے کمزور کمپنی کے لیے ایک بوجھ قرار دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کے منیجنگ ڈائریکٹر فیض اللہ عباسی نے رسمی اجلاس میں قرض کا منصوبہ مسترد ہونے کے خدشے کے بعد بقیہ تین ارکان کے ساتھ غیر رسمی اجلاس کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ انہیں قرض لینے پر آمادہ کیا جا سکے۔ دوسری طرف سوئی سدرن حکام کے مطابق قرض لینے کا معاملہ مسترد نہیں ہوا اور کوئی بھی فیصلہ فائنانس کمیٹی ارکان کی مکمل حاضری کے ساتھ ہو گا، ماہرین کے مطابق سوئی سدرن کو اثاثوں پر منافع دیے جانے کا فارمولا ہے جس میں شرح سود شامل نہیں لہذا زیادہ شرح سود کمپنی کے منافع میں کمی لانے کا سبب بن سکتا ہے۔