29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
سلمان تاثیر قتل کیس ،مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سلمان تاثیر قتل کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان قلمبندکرلیاہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجا اخلاق نے سلمان تاثیر کے قتل میں گرفتار ممتاز قادری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل کیا ، دوران سماعت استغاثہ کے مزید ایک گواہ ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد علی رندھاوا کابیان قلمبند کیا گیا جس کے بعد سماعت14 مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔