29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
صرف خوشحالی کیلئے قوم کی عزت اور وقارکا سودا نہیں کیا جائیگا، آرمی چیف
جنگ نیوز -
راولپنڈی...آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ صرف خوشحالی کے لئے قوم کی عزت اور وقار کاسودا نہیں کیا جائیگا، قومی مفادمیں کیااچھاہے کیابرا،فیصلہ پاکستانیوں نے کرناہے۔راولپنڈی میں یوم شہدا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ صرفخوشحال پاکستان کیلیے عزت اوروقارکاسودانہیں کیاجائیگا،قومی مفادمیں کیااچھاہے کیابرا،اس بات کا فیصلہ پاکستانیوں نے کرناہے۔جنرل کیانی نے کہا کہآج پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دورسے گزررہاہے،ہمیں مایوسی اورناامیدی کواپنے اوپرطاری نہیں کرناچاہیے،ہم ایک فوج،ایک خاندان اورایک قوم پریقین رکھتے ہیں،ہمیں مفادات سے بالاترہوکرمضبوط پاکستان کیلئے سوچناہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے عوام اورمسلح افواج ایک اکائی کی طرح ہیں۔جنرل کیانی نے کہا کہخوشحال پاکستان ہم سب کے مفادمیں ہے۔آرمی چیف نے کہا کہتمام پڑوسیوں کے ساتھ امن سے رہناچاہتے ہیں۔