29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
پاک بھارت حکومتیں کھیلوں کے مقابلے کرانا چاہتی ہیں، شاہد ملک
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حکومتیں ہاکی، کرکٹ سمیت دیگرمقابلے دوبارہ شروع کرناچاہتی ہیں۔لاہورکے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیا اورسیکریٹری آصف باجوہ سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ پی ایچ ایف حکام سے پاک بھارت ہاکی سیریز کے بارے میں اہم گفتگو ہوئی ،شاہد ملک کا کہنا تھاکہ بھارت کے ساتھ ہاکی سیریز کاحتمی ٹائم فریم نہیں دے سکتے جبکہ ابھی بہت سے مراحل طے ہونا باقی ہیں بھارتی حکومت سے جلد ہاکی کے حوالے سے بات کریں گے۔ دوسری جانب صدر پی ایچ ایف قاسم ضیا کا کہنا تھاکہ پوری کوشش ہے کہ سال کے آخرتک دونوں ملکوں میں ہاکی سیریزشروع ہوجائے۔