29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کے ای ایس سی نے خود فرنس آئل کی خریداری شروع کردی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے خود سے فرنس آئل کی خریداری شروع کردی۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمپنی کو پی ایس او کی جانب سے فرنس آئل کی عدم فراہمی کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرنا پڑا تھاجس سے رہائشی صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتی صارفین بھی متاثر ہوئے تھے۔کمپنی نے لوڈشیڈنگ میں اضافے کے مدنظر ازخود35 کروڑ روپے ادا کرکے، فرنس آئل کی خریداری کرلی ہے، جس کے بعد شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہوکر زیادہ سے زیادہ ساڑھے چار گھنٹے ہوجائے گا جبکہ صنعتی صارفین لوڈشیڈنگ سے ایک بار پھر مستثنیٰ ہوں گے۔