تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پیپلز پارٹی بھان متی کا کنبہ اکٹھا کر رہی ہے،لیاقت بلوچ

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار بچانے کے لیے بھان متی کا کنبہ اکٹھا کر رہی ہے اور اب بھی قوم کو گمراہ کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہے ۔انہوں نے یہ بات منصورہ میں شباب ملی کے عہدیداروں کی تین روزہ ورکشاپ سے خطاب میں کیا ،لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ کرپٹ مافیانے قوم کا خون چوس کرغیرملکی بنکوں میں دولت کے ڈھیر لگائے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کو بحرانوں کا شکار کرنے میں حکومت ، اپوزیشن ، فوج اور اسٹیبلشمنٹ برابر کے مجرم ہیں ، لیاقت بلوچ نے کہا کہ ڈالروں کے لالچ میں مشرف کی امریکہ نواز پالیسیوں کو جاری رکھنے والی حکومت نے ملکی سلامتی اور خود مختاری کو داؤ پر لگا دیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.