تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

منہ اور پاؤں سے پینٹنگ کرنے والا باصلاحیت معذورچینی آرٹسٹ

جنگ نیوز -
بیجنگ . . . . . غیر معمولی فنی صلاحیتوں کے مالک افراد اپنے فن کے اظہار کے لیے ہر قسم کا راستہ اختیار کرتے ہیں ایسی ہی ایک مثال ایک چینی شخص کی ہے جو معذوری کے باوجود اپنی آرٹسٹک صلاحیتوں کو دوسروں کے سامنے لانے کے لیے انتہائی مشکل راستہ اختیار کیے ہوئے ہے۔چین سے تعلق رکھنے والا41سالہHuang Guofuبچپن میں ہی کرنٹ لگنے کے باعث اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگیا تھا۔تاہم اس چینی باشندے نے زندگی سے ہار نہیں مانی اور12سال کی عمر سے اپنے منہ اور سیدھے پاؤں کی مدد سے پینٹ برش پکڑتے ہوئے پینٹنگ کرنا شروع کردی۔گو ابتداء میں Guofuبیحد اچھی مصوری نہیں کردکھا پایا تاہم وقت گذرنے کیساتھ اس کی بنائی گئی پینٹنگز میں نکھار آتا گیا اور دنیا بھر میں اس کی پینٹنگز کو ایک منفرد پہچان حاصل ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.