تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

شیخوپورہ :پولیس مقابلے میں سب انسپکٹرشہید،5ملزمان ہلاک

جنگ نیوز -
شیخوپورہ . . . . . . شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ قادر شاہ میں پولیس اوراشتہاریوں کے درمیان مقابلے میں سب انسپکٹر شہید،پانچ مبینہ اشتہاری اوران کی ساتھی خاتون ہلاک ہوگئی ۔ مرنے والوں میں میں دو سگے بھائی اور ان کا کزن بھی شامل ہے۔شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ قادر شاہ میں پولیس اوراشتہاریوں کے درمیان مقابلہ چھ گھنٹے سے زائد تک جاری رہا ۔ ہلاک ہونیوالے پانچ اشتہاریوں میں دو بھائی سلمان مشتاق اورگل مشتاق اور ان کا کزن یوسف بھٹی شامل ہیں ، جبکہ باقی دو اشتہاریوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔زخمیوں میں ڈاکوؤں کی ایک ساتھی خاتون بھی شامل تھی جو بعد میں دم توڑ گئی ، پولیس کے مطابق ٹھٹھہ قادرشاہ میں اشتہاری55ایکڑاراضی پر قبضے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے ، مالک اراضی نے پولیس کو اطلاع دی جس نے آکر اشتہاریوں کوگھیرے میں لے لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس انسپکٹر رحمت شہید جبکہ پانچ اشتہاری مارے گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.