29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کراچی، دوبسوں سمیت چارگاڑیوں کوآگ لگادی گئی
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے دو بسوں سمیت 4 گاڑیوں کو آگ لگا دی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے ایک منی بس کو آگ لگا دی۔ آگ بجھانے کے لیے فائر ٹینڈر موقع پر پہنچی لیکن جب تک بس مکمل طور پر جل چکی تھی۔ پولیس کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے میں بھی نامعلوم افراد نے ایک مسافر بس اور دو لوڈنگ گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کے ان واقعات کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔