29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کراچی،چنیسرگوٹھ میں رینجرزکا آپریشن، دوملزمان ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقے محمود آباد میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو جرائم پیشہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تیرہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان جرائم کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 13 افردا کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہیں۔ جبکہ علاقے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں آمد و رفت کے تمام راستے بند کر دیے گئے جبکہ علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ گزشتہ دو روز میں رینجرز نے کراچی کے علاقوں بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن اور منگھوپیر سلطان آباد میں بھی سرچ آپریشن کرکے کئی ملزمان کوحراست میں لیا تھا۔