29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
یمن:صدرصالح نے معاہدے پردستخط سے انکارکردیا،اپوزیشن
جنگ نیوز -
یمن:صدرصالح نے معاہدے پردستخط سے انکارکردیا،اپوزیشن
صنعا…یمن کی حزب اختلاف کاکہنا ہے کہ صدرصالح نے خلیج تعاون کونسل کے معاہدے پردستخط کرنے سے انکارکرکے اس کی دھجیاں اڑادی ہیں۔جس کے بعد اسے قبول نہیں کریں گے۔ہمن کی اپوزیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ جی سی سی کے سربراہ عبداللطیف الزیانی صدرصالح کومعاہدے پردستخط کے لیے ریاض آنے کی دعوت دے کر صنعا سے واپس چلے گئے ہیں ۔انھوں نے الزام لگایا کہ صدرصالح نے جی سی سی کے معاہدے پردستخط کرنے سے انکارکردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے منصوبے کا لازمی نکتہ ہے کہ صدر صالح ایک ماہ میں اقتدار چھوڑدیں توان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔اس کے لیے جی سی سی معاہدے پران کے دستخط ہوناضروری ہیں۔جس کے بغیراسے تسلیم نہیں کیاجائے گا۔