29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
نیٹوممالک قذافی کوقتل کرناچاہتے ہیں،لیبیا
جنگ نیوز -
نیٹوممالک قذافی کوقتل کرناچاہتے ہیں،لیبیا
طرابلس…لیبیا نے کہا ہے کہ قذافی کے خطاب کے دوران سرکاری ٹی وی اسٹیشن پرنیٹوکے حملے اس بات کاثبوت ہیں کہ وہ لیبیا کے انقلابی رہنما کوقتل کرنا چاہتے ہیں۔لیبیا کے وزیرسماجی امورابراہیم شریف نے طرابلس میں پریس کانفرنس میں کہا کہ معمرقذافی کے ٹیلے ویژن پربراہ راست خطاب کے دوران نیٹوطیاروں نے ٹی وی اسٹیشن پربمباری کی جو انھیں قتل کرنے کی ایک اورکوشش قراردی جاسکتی ہے۔ان کاکہناتھاکہ یہ حملے اس بات کاواضح ثبوت ہیں کہ نیٹوممالک قذافی کاخاتمہ چاہتے ہیں۔ان کے مطابق ان حملوں میں قذافی تومحفوظ رہے تاہم ایک میزائل سے بچوں کے کمیشن کی عمارت مکمل طور پرتباہ ہوگئی ہے۔