تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

لاہور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ،خاتون ہلاک

جنگ نیوز -
لاہور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ،خاتون ہلاک

لاہور…لاہور کے علاقے شاہدرہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے باعث سب انسپکٹر کی بیوی کولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئی۔شاہدرہ پولیس کے مطابق علاقے میں شادی کی تقریب جاری تھی جس میں چند افراد نے ہوائی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون 40 سالہ صفیہ بی بی گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی۔مقتولہ تھانہ سول لائینز میں تعینات سب انسپکٹر اشرف کی اہلیہ تھی۔واقعہ میں ملوث کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.