29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کراچی، قیوم آبادمیں بس کی ٹکرسے تین افرادجاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی، قیوم آبادمیں بس کی ٹکرسے تین افرادجاں بحق
کراچی …کراچی کے علاقے قیوم آباد میں بس کی ٹکر سے دوبھائیوں سمیت3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں پر ایاز، فیاض اور تابش نامی تین افراد دوران علاج جاں بحق ہو گئے۔ ایک زخمی22 سالہ نور زیرعلاج ہے۔ ٹر یفک پولیس کے مطابق حادثے کے ذمے دار بس ڈرائیور کو تحویل میں لے کر متعلقہ تھانے منتقل کر دیاگیا ہے۔