تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،نوٹیفیکیشن جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد...اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کانوٹی فکیشن جاری کر دیا۔جس کے بعد پٹرول 4 روپے 85 پیسے اضافے کے ساتھ 88 روپے 41 پیسے فی لیٹر لائٹ ڈیزل9 روپے32 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ88 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل4روپے42پیسے اضافے کے ساتھ 97 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہائی اوکٹین1روپے 80 پیسے اضافے کے ساتھ99 روپے 92 پیسے فی لیٹراور مٹی کا تیل5 روپے60 پیسے فی لٹراضافے کے ساتھ 89 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔دریں اثناء پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر عوام اور سیاسی جماعتوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے حکومت سے فوری واپس لینے کو کہا ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کاکہنا ہے کہ اس سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگاایم کیو ایم رابطہ کمیٹیکا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کے اثرات براہ راست غریب عوام پر مرتب ہوں گے، اسے واپس لیا جائے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورسنی تحریک نے بھی اس اضافے کا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کیخلاف سخت مزاحمت کریں گے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.