تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

گورنرسندھ کی الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو

جنگ نیوز -
کراچی...گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے قائد تحریک الطاف حسین سے گفتگو کی اور ایم کیوایم کے سینئر کارکن ور سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی لیاقت قریشی کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور انہیں سفاک قاتلوں کی گرفتاری کیلئے حکومتی سطح پر کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لیاقت قریشی ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل اور قاتلوں کی گرفتاری کے سلسلے میں وہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے رابطے میں ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ نے لیاقت قریشی ایڈووکیٹ شہید کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کیلئے بھر پور اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے ۔گورنر سندھ نے لطاف حسین سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے لیاقت قریشی شہید کے بلند درجات اور سوگواران لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن رابطہ کیا اور ایم کیوایم کے سینئر کارکن لیاقت قریشی ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کے اراکین سے دلی تعزیت کی ۔ رحمان ملک نے کہاکہ اس وحشیانہ قتل میں ملوث سفاک ملزمان قانون کی گرفت سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے اور بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے ۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کیلئے اپنا تعزیتی پیغام بھی دیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.