29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
وہاب ریاض اورمحمد حفیظ کو آرام کرائیں گے،شاہد آفریدی
جنگ نیوز -
بارباڈوس...پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز میں چند تبدیلیاں کرے گی،کپتان شاہدآفریدی کاکہنا ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں،جبکہ ٹیم کو بیٹنگ لائن کی خامیوں کو دور کرنا ہوگا۔بارباڈوس سے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے شاہدآفریدی نے کہاکہ اگلے میچز میں فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ تنویر احمد اورمحمد حفیظ کی جگہ توفیق عمر کو کھلایا جائے گا۔شاہدآفریدی نے جنید خان کو آئندہ میچز کھلانے سے متعلق سوال پرکہا کہ جنید خان نے ابھی انٹرنیشنل کیریر شروع کیا ہے انہیں مزید موقع دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیریز کے آخری میچ میں مڈل آرڈر بیٹسمین عثمان صلاح الدین کو بھی فائنل الیون میں شامل کیاجاسکتاہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہاکہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان ٹیم مسلسل دو ون ڈے سیریز جیت چکی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی دن بدن کارکردگی بہتر ہورہی ہے۔