29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کراچی کے مختلف علاقوں میں11گاڑیاں نذر آتش
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے11گاڑیاں جلادیں،جس کے بعد شہر خوف و ہراس میں اضافہ ہوا ہے۔گاڑیاں نذر آتش کرنے کے یہ واقعات لیاقت آباد صدر فرئیر مارکیٹ شارع فیصل نیپا چورنگی، شارع قائدین نئی کراچی اور ابراہیم حیدری کے علاقے میں ہوئے ،ذرائع کے مطابق رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ان واقعات پر انہوں نے کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔