29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
سیف اللہ بردران نے زرداری کی اے ٹیم کا کردار ادا کیا،امیر مقام
جنگ نیوز -
اسلام آباد..مسلم لیگ ق کے مرکزی رہ نما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ان پر بی ٹیم کا الزام لگانے والے سیف اللہ بردران نے ہمیشہ آصف زرداری کی اے ٹیم کا کردار ادا کیا۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ سیف اللہ برادران نے صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کو ہی ووٹ دیا تھا انہوں نے اپنے بھائی کو خیبر پختون خوا کا گورنر بنانیکیلئے پیپلزپارٹی میں شامل کرایا اور روز ایوان صدر کے طواف کرتے رہے ، انہیں کامیابی نہ ملی تو ایسی بیان بازی کر رہے ہیں۔