تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

لیاقت قریشی کے قتل کے خلاف ایم کیو ایم کا یوم سوگ

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی لیاقت قریشی ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے ۔حیدر آبادمیں یوم سوگ کے موقع پر تمام کارروباری مراکز بند ہیں ۔شہر کے مختلف مقامات پر سیاہ بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات درج ہیں۔نوابشاہ میں یوم سوگ کے موقع پر مارکیٹیں اور بازار بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے، اورجگہ جگہ سیاہ پرچم بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔یوم سوگ کے موقع پرمیرپورخاص شہر سے آنے اور جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے ۔تھرپارکرکے مختلف علاقے بھی یوم سوگ کے موقع بند ہیں ۔عمر کوٹ میں دکانیں بند کرانے کے الزام میں پولیس نے دوافرادکو گرفتارکرلیاہے۔میہڑ میں بھی ایم کیو ایم کی اپیل پر یوم سوگ منایا جا رہا ہے اس موقع پر شہر میں کارروباری مراکز بند ہیں ،کئی مقامات پر سڑکوں پر لوگوں نے ٹائر جلائے ہیں۔گھوٹکی اور جیکب آباد میں یوم سوگ کے موقع پرکارکنان نے ہاتھوں میں سیاہ پٹیاں باندھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.