29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
وزیراعلیٰ پنجاب نے رنگ روڈ پر انڈر پاس کا افتتاح کر دیا
جنگ نیوز -
لاہور...وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رنگ روڈ پر انڈر پاس کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کمشنر لاہور کو دیگر ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف علیٰ الصبح ملتان روڈ پہنچے اور وہاں ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور ندیم حسن آصف نے انہیں ملتان روڈ کی کشادگی اور ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بعد میں وزیر اعلیٰ رنگ روڈ شادباغ پہنچے اور بھماں جھگیوں کو شادباغ سے ملانے والے انڈر پاس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یکم جولائی تک ملتان روڈ کا منصوبہ مکمل کر لیا جائے۔