تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

عالمی یوم مزدور، پاکستانی مزدورغربت اور افلاس کی لپیٹ میں

جنگ نیوز -
کراچی...شکاگو کے محنت کش شہداکی یاد میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایاجارہا ہے۔مزدور رہنماؤں کا کہناہے کہ موجودہ دورمیں بھی مزدوروں کے اوقات کار اور کم از کم اجرت کے حکومتی اعلان پرعمل نہیں کیاجارہاہے۔ یکم مئی1886کوشگاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے علم بغاوت بلند کیا،جانوں کا نذرانہ دیااورامرہوگئے مگراس واقعہ کے سوا سوسال بعد بھی پاکستان کے محنت کشوں کا طبقاتی نظام پراحسان بھی کچھ کم نہیں جوانتہائی کم اجرتوں پر مہنگائی سے لڑتے لڑتے روز جیتے اور روز مرتے ہیں،مزدور رہ نماؤں کاکہناہے کہ موجودہ دورمیں مزدور کوناصرف بیروزگاری، غربت اور مہنگائی کا سامنا ہے بلکہ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہزاروں صنعتیں بند اور لاکھوں محنت کش بے روزگار ہو گئے ہیں۔مزدور رہ نماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت سات ہزار روپے مقرر تو کی گئی ہے لیکن اس پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ۔نجی شعبے میں محنت کش اب بھی تین چار ہزار روپے تک ماہانہ پرملازمت کرنے پرمجبور ہیں جبکہ صحت یاسوشل سیکورٹی تو کسی دیوانے کے خواب سے کم نہیں۔آج یکم مئی کے موقع پر ملک بھر میں جلسے جلوس اور سیمینارز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مزدور رہ نماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر مزدوروں کی تنخواہ کم ازکم آدھا تولہ سونے کے برابر کی جائے اور تمام اداروں میں مزدوروں کو انجمن سازی کا حق دیا جائے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.