29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
فاسٹ بریڈرایٹمی ری ایکٹرآئندہ برس مکمل ہوجائے گا،بھارت
جنگ نیوز -
نئی دہلی...بھارت نے اعلان کیا ہے کہ اس کا فاسٹ بریڈرایٹمی ری ایکٹر آئندہ برس تک مکمل ہوجائے گا۔فاسٹ بریڈرایٹمی ری ایکٹر قابِل اِنشقاق مادّہ اِستعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ناقابِل اِنشقاق مادّوں کو قابِل اِنشقاق بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ریاست تامل ناڈو کے علاقے کلپکام میں پریس کانفرنس میں اندراگاندھی سینٹر برائے ایٹمی ریسرچ کے ڈائریکٹر بلدیوراج نے اعلان کیا کہ مکمل طورپربھارت میں تیارکردہ فاسٹ بریڈرجوہری ری ایکٹر کی تکمیل سے پانچ سومیگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی،ان کا کہناتھا کہ ایٹمی پاورری ایکٹرکی سیفٹی کے انتظامات کویقینی بنایاجارہاہے۔