تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

فیصل آباد:موسم گرما کے ملبوسات کا فیشن شو

جنگ نیوز -
فیصل آباد..فیصل آباد میں موسم گرما کے ملبوسات کی نمائشکیلئے فیشن شوکا انعقاد کیا گیا۔ ماڈلز نے لان کے دیدہ زیب پرنٹوں کے لباس پہن کرریمپ پر جلوے بکھیرے۔خواتین کیلئے گرمیوں کے نت نئے ڈیزائن اوربہارکے رنگوں کے ملبوسات کی نمائش کیلئے فیشن شو کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا ۔ لان کے مختلف پرنٹ اور خوبصورت ڈیزائن کے ملبوسات زیب تن کر کے جب ماڈلز ریمپ پرکیٹ واک کرتی ہوئی جلوہ گر ہوئیں تو خواتین داد دیے بغیرنہ رہ سکیں ۔ فیشن شو میں ملک کی 18 معروف ماڈلزشریک ہوئیں۔ لان کلیکشن میں ساڑھی ،دوپٹے کے ساتھ لمبی اور اوپن قمیض، پاجامہ اور فراک کے مخلتف اسٹائل پیش کیے گئے ۔ خواتین نے پھولدار پرنٹ کو خوب سراہا ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.