29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
مسلم لیگ ق سے اتحاد ملک کے مفاد میں ہے،وزیراعظم گیلانی
جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق سے اتحاد ملک کے مفاد میں ہے ،حکومت مستحکم ہوگی تو عوامی مفاد میں بہتر فیصلے کیے جا سکیں گے۔انہوں نے یہ بات لاہور میں سابق ضلع ناظم میاں عامر محمودسے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیاسے گفتگو میں کہی۔وزیراعظم کا پٹرولیم قیمتوں کے بارے میں کہنا تھا کہ بھارت اور لندن میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق سے اتحاد کسی کیخلاف نہیں ، ان کی چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی سے فون پر بات ہوئی ہے ۔ڈپٹی وزیراعظم کے معاملے پر آئین کے مطابق تعاون کیا جائیگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی اتحاد کے لحاظ سے پیپلزپارٹی کا ٹریک ریکارڈ اچھاہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد رہا ، ایم کیو ایم اب بھی اتحادی ہے۔