29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ترکی نے پاکستانیوں کی ہر مشکل حالات میں مدد کی، شہبازشریف
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکی پاکستان کا برادر ملک ہے جس نے مشکل حالات میں ہمیشہ پاکستانیوں کی مدد کی۔انھوں نے یہ بات لاہور میں گریٹ یونین پارٹی ترکی کے چیئرمین یانلسین ٹاپکو کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کہی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ زلزلے اور سیلاب کے دوران ترک حکومت اور عوام نے جس طرح پاکستانی بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ استنبول میونسپلٹی سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تعاون نہایت خوش آئند ہے۔ یانلسین ٹاپکو کا کہنا تھا کہ ترک عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔