29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ایم کیوایم محنت کشوں کے حقوق کی عملی جدوجہد کررہی ہے،الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ ایم کیوایم محنت کشوں کے بنیادی حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ، لندن سے جاری بیان الطاف حسین نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم مئی حقوق کی جدوجہد میں لازوال قربانیاں پیش کرنے والے شگاگو کے محنت کشوں کی یاد دلاتا ہے اور دنیا بھر کے محنت کشوں کو اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے اور قربانیاں دینے کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے تک محنت کش طبقہ کو ان کے بنیادی حقوق میسر نہیں آسکتے ۔ الطاف حسین نے پاکستان بھر کے محنت کشوں پر زور دیا کہ وہ اپنے جائز حقوق کیلئے متحد ہوجائیں اور شکاگو کے محنت کشوں کی عظیم قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے جائز حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں ۔