تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

وزیر اعظم کی ایم کیوایم کووفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کی دعوت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے آج ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگوکی اوران سے ایم کیوایم کے رہنمالیاقت قریشی کی شہادت کے واقعہ پر تعزیت کی، اس موقع پر وزیر اعظم نے ایم کیوایم کو دوبارہوفاقی کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی۔الطاف حسین نے وزیراعظم یوسف ر ضاگیلانی کوبتایاکہ لیاقت قریشی شہیدایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی ہی نہیں بلکہ ایک سینئر رہنما تھے اورکڑے وقتوں کے ثابت قدم ساتھی تھے۔انہوں نے وزیراعظم کوایم کیوایم کے کارکنوں کے بہیمانہ قتل کے واقعات پراپنی تشویش اور کارکنان وعوام میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے الطاف حسین اورایم کیوایم کے تمام رہنماوٴں، کارکنوں اور لیاقت قریشی شہیدکے تمام لواحقین سے دلی تعزیت کی اور الطاف حسین کویقین دلایاکہ لیاقت قریشی شہید اور ایم کیوایم کے تمام شہیدکارکنوں کے قاتلوں کو گرفتارکیاجائے گااورجرائم پیشہ عناصر سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ کچھ عناصرایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے اتحاد کونقصان پہنچاناچاہتے ہیں لیکن ہم اس اتحادکے خلاف کی جانے والی سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے اورایم کیوایم کے ساتھ اپنے اتحادکو ہر قیمت پر برقراررکھیں گے ۔وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے الطاف حسین سے ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیااورمسلم لیگ ق سے حکومت کے مذاکرات کے حوالے سے بھی انہیں اعتمادمیں لیا۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر ایم کیوایم کووفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے الطاف حسین سے کہاکہ اگرچہ یہ موقع نہیں ہے لیکن ملک کے حالات کو بہتر کرنے اورسیاسی استحکام کی خاطر ہماری خواہش ہے کہ ایم کیوایم کے ارکان دوبارہ وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیارکریں تاکہ ہم مل جل کر عوام کی خدمت کریں۔ الطاف حسین نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے کہاکہ میں آپ کی پیشکش کی قدرکرتاہوں اوراسے رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھوں گا۔ الطاف حسین نے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے انکے چھوٹے صاحبزادے کی بھی خیریت دریافت کی اوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.