29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
چین :شمالی علاقے کئی روز سے زرد طوفان کی زد میں ، سردی بڑھ گئی
جنگ نیوز -
بیجنگ …چین میں مسلسل کئی دن سے ریت کے زرد طوفان نے ہواؤں پر قبضہ جمایاہواہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔چین کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں23لاکھ مربع کلومیٹر تک ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔جمعے سے24گھنٹے مسلسل ریت کا طوفان موجودہے اور درجہ حرارت8 سے10 ڈگری تک نیچے گر چکاہے۔ریت سے بچنے کیلئے رہائشی ماسک کااستعمال کررہے ہیں۔ آلودہ ہوامیں ذرات1200 مائیکروگرام فی کیوبک میٹرموجود ہیں۔ حد نظر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کومشکل کاسامناہے۔