29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
چلی :32گھنٹے ڈانس میراتھن ،ہزاروں افراد مدھر دھنوں پر جھومتے رہے
جنگ نیوز -
سان تیاگو…چلی میں ہزاروں افراد32گھنٹے کے ڈانس میراتھن میں میوزک کی دھنوں پرجھوم رہے ہیں اور جب تک تھک کر گر نہیں جاتے میراتھن سے نکل نہیں سکتے۔چلی کے وقت کے مطابق ہفتے کی شام ایک بجے سے شروع ہونے والی ڈانس میراتھن آج شام آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔San Bernardo میں ہونیوالی ڈانس میراتھن کانام روایتی ڈانس"Cuecas Mil" کے نام پر رکھاگیاہے،جس میں ہزاروں افراد ڈانس کررہے ہیں توسنگرزبھی موسیقی کے آلات لیے مزہ دوبالا کررہے ہیں۔