تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

موٹے افراد میں خون کے لوتھڑے بننے کا عمل تیز ہوتاہے،نارویجن تحقیق

جنگ نیوز -
اوسلو…ناروے میں کی گئی تحقیق کے مطابق موٹے افراد میں خون کے لوتھڑے بننے کا عمل تیز ہوتاہے جو موت کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔ناروے کی یونیورسٹی آفTroms کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق موٹاپا موت کو دعوت دینے کے برابرہے کیونکہ اس سے بلڈ کلاٹس یا خون کے لوتھڑے بننا شروع ہوجاتے ہیں ۔ خون کے لوتھڑے دوران خون کے ذریعے جسم کے مختلف اعضا مثلاً پیروں، بازوؤں ، پھیپھڑوں اور دماغ تک پہنچ کر انہیں شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں جس سے بعض اوقات موت بھی واقع ہوسکتی ہے ۔ خواتین کو بالعموم دوران زچگی خون کے لوتھڑے بننے کے خطرات کا سامنا رہتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے بچنا اور اسمارٹ رہنا لمبی عمر کی علامت ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.