تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

ڈرون حملے بند نہ ہوئے تو کراچی میں بھی دھرنا دینگے، عمران خان

جنگ نیوز -
کراچی…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ڈرون حملے بند نہ ہوئے تو نیٹو کی سپالائی روکنے کے لئے کراچی میں بھی دھرنا دینگے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہی عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کا اتحاد کرپشن کرنے اور خود بچانے کے لئے کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں اور رینمڈ ڈیوس کے معاملے پر سخت بیان دینے کے بعد الطاف حسین سے بات کی تھی۔اس موقع پر سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ مل کر حکومت بنانا بھٹو خاندان سے غداری ہے۔ بھٹو کے دشمنوں اور ان کے قاتلوں کو اکھٹا کرکے حکومت چلانے کا پروگرام بنایا جارہا ہے ۔ ممتاز بھٹو نے کہا کہ اب تبدیلوں کا وقت گزر گیا ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام کو جگائیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.