تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

عوام کی بچی کچی دولٹ لوٹنے کیلئے اتحاد کیا جارہا ہے، شہبازشریف

جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جو چھو منتر ہو رہا ہے اورجو جادو چل رہا ہے اس کا عوام کی خوشحالی لانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وہ یوم مئی کے موقع پر مسلم لیگ ن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بچی کچی دولت کو لوٹنے کا ناٹک رچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بینک میں76 ارب روپے این آئی سی ایل میں اربوں کے ڈاکے ڈالے گے،حاجیوں کی جیلیں کٹ گئیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اس لوٹ کھسوٹ کے پروگرام کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایچی سن کالج اور بیکن ہاؤس امیروں کے بچوں کے لئے ہے لیکن دانش اسکول وہی اسکول ہے جہاں غریب کا بیٹا اور بیٹی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب کے اسپتالوں میں مفت دوائیوں کا پروگرام شروع کیا گیا اور پنجاب ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ کے پاس6 ارب روپے ہیں، اس سے ہزاروں بچوں کو وظیفے دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف جلد وطن واپس آ رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.