29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ملتان:مزدوروں کی گھنٹہ گھر چوک سے پریس کلب تک ریلی
جنگ نیوز -
ملتان…ملتان میں بھی یکم مئی موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے شکاگو کے مزدورں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔ملتان میں مزدور تنظیم کی طرف سے گھنٹہ گھر چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی جس میں واسا کے مزدوروں نے شرکت کی۔ پنجاب فیڈریشن آف لیبر یونینز کی جانب سے نواں شہر چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جبکہ پاکستان نیشنل ٹیکسٹائل، لیدر، گارمنٹس اینڈ جنرل ورکرز فیڈریشن کی نے بھی نوں شہر چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکا نے بینر اور پلے کارد اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ اب دنیا میں سوشلسٹ نظام ضروری ہے ۔