تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

متحدہ کا یوم سوگ، میرپورخاص سمیت اندرون سمیت بھی ہڑتال

جنگ نیوز -
میر پور خاص …ایم کیو ایم کی جانب سے رہنما کی ہلاکت کیخلاف یوم سوگ کے موقع پر میرپورخاص سمیت اندرون سندھ کے بیشتر علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔میرپورخاص میں مکمل شٹربند ہڑتال اور ہر قسم کی ٹریفک معطل رہی۔ شہر سے دیگر شہروں کو جانے اور آنیوالی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ضلع تھرپارکر کے علاقے مٹھی میں بھی ہڑتال رہی اور دکانیں رہیں۔ عمرکوٹ، نوکوٹ اور کنری میں بھی پہیہ جام ہڑتال رہی، جبکہ پولیس نے چار نوجوانوں کو دکانیں بند کرانے کے الزام میں حراست میں لے لیا،تاہم سانگھڑ میں تمام کاروباری اور تجارتی مراکز معمول کے مطابق کھلے رہے جبکہ ضلع کے دیگر علاقوں ، شہدادپور، ٹنڈوآدم اور کھپرو میں دکانیں اور بازار بند رہے اور ٹریفک بھی معمول سے کم رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.