تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پشاور میں یوم مئی پر ٹرانسپورٹروں اور مزدوروں کی ریلیاں

جنگ نیوز -
پشاور…یوم مزدور کے موقع پر پشاور کے ٹرانسپورٹرز نے جلسہ عام ا ور ریلی کا انعقاد کیا۔یوم مزدور کی مناسبت سے جلسہ عام پشاور بس اسٹینڈ میں منعقد کیاگیا جس میں ٹرانسپورٹروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں اور ان کااستحصال بند کیا جائے۔ جلسہ عام کے بعد پبلک اربن ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن اور ٹرانسپورٹ اونرز ایسو سی ایشن نے ریلی بھی نکالی ۔ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مزدوروں کے حق میں نعرے درج تھے۔علاوہ ازیں پشاورمیں یوم مئی کے موقع مزدور تنظیموں اور ورکرز یونین نے ریلیاں نکا لیں۔یوم مزدورکی مناسبت سے پشاورمیں نیشنل لیبرفیڈریشن خیبرپختونخوانے جی ٹی روڈ سے پشاورپریس کلب تک ریلی نکالی جس میں پشاور،ہری پور،بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان کی محنت کشوں تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر مزدور قائدین نے خطاب کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کو مزدورکش قرار دیا اورمطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے محنت کشوں کی تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابرکیا جائے۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین پشاورکے زیراہتمام ریلی نکالی گئی مظاہرین نے آئی ایم ایف اورورلڈبینک کے پتلے نذر آتش کئے۔ریلوے ورکرزیونین نے بھی ریلی نکالی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.