تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

ق لیگ قیادت کی صدرسے ملاقات مفاہمت کا تسلسل ہے،ایوان صدر

جنگ نیوز -
ق لیگ قیادت کی صدرسے ملاقات مفاہمت کا تسلسل ہے،ایوان صدر

اسلام آباد…مسلم لیگ ق کی قیادت نے صدر آصف زرداری اوروزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ہے،ترجمان ایوان صدر کی جانب سے جا ری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق صدر زرداری نے مذاکرات کے شرکا کو عشائیہ دیا ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے امین فہیم، راجا پرویز اشرف نے بھی شرکت کی جبکہق لیگ کی جانب سے چودھری شجاعت حسین،پرویز الٰہی، وسیم سجاد اور دیگر نے شر کت کی۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق ق لیگ کی قیادت کی صدر زرداری سے ملاقات دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات اور سیاسی مفاہمت کا تسلسل ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.