تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

کراچی:شرپسندوں نے بسوں سمیت14 گاڑیاں جلا دیں

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں نامعلوم شر پسندوں نے آج بسوں اور ٹرکوں سمیت14 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ رینجرز نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں9 افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ گرفتاریوں کے خلاف موسیٰ کالونی میں خواتین نے احتجاج بھی کیا۔پولیس کے مطابق جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ ابراہیم حیدری سے شروع ہوا جہاں نامعلوم افراد نے ایک ٹرک اور دو سوزوکیوں کو آگ لگادی ۔ لیاقت آباد اور غریب آباد میں دو ٹرک، دو بسیں اور دو گاڑیاں جلا دی گئیں۔ صدر کے علاقے میں فریئر مارکیٹ اور لکی اسٹارکے قریب نامعلوم افراد نے دو بسوں کو نذر آتش کر دیا۔ خداداد کالونی میں ایک بس، نیو کراچی میں منی ٹرک اور نیپا چورنگی کے قریب بھی ایک بس کو آگ لگادی گئی۔ ملیر ہالٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون اور ایک مرد زخمی ہوگیا ۔ رینجرز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف علاقوں سے ہنگامہ آرائی کے الزام میں9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ موسیٰ کالونی سے4 افراد کی حراست کے خلاف خواتین نے مظاہرہ کیا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ بے گناہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.