29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
لیاقت قریشی شہیدکے بھائی سے رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان کی تعزیت
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان نے ایم کیوایم کے رہنمااورسابق رکن سندھ اسمبلی لیاقت قریشی شہیدکے چھوٹے بھائی جمال قریشی سے فون پر تعزیت کی ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جمال قریشی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ لیاقت قریشی شہیدنے مشکل اورکڑے وقت میں تحریک کیلئے جو خدمات انجام دیں اورجوقربانیاں دیں وہ ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جمال قریشی سے کہاکہ لیاقت قریشی کی شہادت تحریک کابہت بڑا نقصان ہے جس پرتمام کارکنان نہایت غمزدہ ہیں۔آپ صبرکریں اوراس بات پر یقین رکھیں کہ لیاقت قریشی شہیدکاخون رائیگاں نہیں جائے گااور شہیدوں کے لہوسے انقلاب آئے گا۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ لیاقت قریشی شہیدکوجنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگواروں کوصبرجمیل عطا کرے ۔