29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ملک میں وزیر اعظم کی کوئی حیثیت نہیں ڈپٹی وزیر اعظم کی کیا ہوگی، پیرپگارا
جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے جس ملک میں وزیر اعظم کی کوئی حیثیت نہیں ڈپٹی وزیر اعظم کی کیا ہوگی۔ ق لیگ فائدہ اٹھانے کے لئے حکومت سے ملی ہے، ان کا کام فائدہ اٹھانا ہے، فائدہ مل گیا تو ٹھیک ہے اور نہیں ملا توان کا کام ہے ٹرائی اگین۔جیو نیوز کے نمائندے نسیم راجپوت سے گفتگو میں پیر پگارا نے کہا کہ ق لیگ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، نہ ہی ان کا بیٹا چھوٹے گا نہ ملک کی کارکردگی بہتر ہوگی،ق لیگ والے فائدہ ااُٹھانے کے لئے حکومت سے مل رہے ہیں،ق لیگ والوں کا کام فائدہ اُٹھنا ہے،فائدہ مل گیا تو ٹھیک ہے نہیں ملاتو ٹرائی اگین۔پیرپگارا کا کہنا تھا کہآج پیپلز پارٹی سے بات کررہے ہیں،وہ تو ہم سے بھی بات رہے تھے، جب حکومت سے ملنا تھاتو پھر ہم سے کیوں ملتے رہے۔پیرپگار ا نے کہا کہ ق لیگ کو کچھ نہیں ملے گا، نہ بیٹا چھوٹے گا،نہ ملک کو فائدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہیہاں وزیراعظم کی کوئی حیثیت نہیں تو ڈپٹی وزیراعظم کیا ہوگی۔