29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
آئی پی ایل : راجستھان رائلز نے پونے وارئیرز کو چھ وکٹ سے ہرا دیا
جنگ نیوز -
جے پور…انڈین پریمیئر لیگ میں راجستھان رائلز نے پونے وارئیرز کو چھ وکٹ سے ہرا دیا،فاتح ٹیم کی جانب سے روس ٹیلر نے47رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔جے پور میں کھیلے گئے میچ میں پونے واریئرزنے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹ پر143رنز بنائے،روبن اتھاپا35رنز کے ساتھ نمایاں رہے،تریویدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جواب میں راجستھان رائلز نے ہدف تین گیندوں پہلے چار وکٹ پر حاصل کر لیا،روس ٹیلر نے47رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،راہول شرما نے تین وکٹ لیں۔