29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
امریکی خاتون کا شاہی شادی میں شرکت کا جنون، ملازمت چھوڑدی
جنگ نیوز -
واشنگٹن…دیوانگی کی کو ئی حد متعین نہیں ہوتی ۔اس با ت کا عملی مظاہرہ امریکی ریاست میسوری کی ایک خاتون نے شاہی شادی میں شرکت کیلئے اپنی ملازمت چھوڑکر کیا۔ Teresa Cunningham جو کہ ایک ریسٹورنٹ میں ویٹر ہیں نے اپنیمالک سے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی میں شرکت کیلئے چھٹی کی درخواست کی،تاہم مالک کے انکار کے بعد انھوں نے اپنی ملازمت کو خیر باد کہہ دیا اور لند ن کی طر ف روانہ ہو گئیں۔Teresa کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ کی شا دی میں شرکت کیلئے انھوں نے پچھلے سال نومبر میں ہی اپنے لئے بر طانیہ کیلئے فلا ئٹ بُک کر والی تھی۔ Teresa امریکی شہری ہو نے کے باوجود رائل فیملی کی ایک بہت بڑی مداح ہیں اور ان کی اس دیوانگی کا اندازہ اس با ت سے بھی لگا یا جا سکتا ہے کہ یہ شا ہی خاندان سے تعلق رکھنے والی مختلف اشیاء پر مشتمل ایک منفرد خزانے کی مالکن بھی ہیں۔ اپنی دیرینہ خواہش کی تکمیل کیلئے ان خاتون نے اپنی نو کری کی پرواہ کیے بغیر بر طا نوی افراد اور دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں سیاحوں کے ساتھ مل کر محل کے باہر کھڑے ہو کر اس شادی کے یا دگاری مناظر کو دیکھا اور تاریخی لمحات کا حصہ بن کر لطف اندوز ہوئیں۔