29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
رجنی کانت کی فلم راناکی شوٹنگ کے پہلے ہی روزطبیعت نا ساز
جنگ نیوز -
چنئی …تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کی اپنی نئی فلم Ranaکی شوٹنگ کے پہلے ہی دن طبیعت نا ساز ہو گئی جس کے باعث انھیں فوری طو ر پر اسپتا ل میں داخل کر وادیا گیاہے۔رجنی کا نت فلم رانا کی شوٹنگ کا افتتاح کر نے کے بعد ریکارڈ نگ میں مصروف تھے کہ انھیں ناسازطبیعت کی وجہ سے فلم کے سیٹ پر قے ہوگئی جس کے بعد ان کی حالت کو دیکھتے ہو ئے انھیں ICUمیں داخل کر لیا گیا۔رجنی کا نت کی نا ساز طبیعت کی خبر پھیلتے ہی ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعدا داسپتا ل کے باہر جمع ہو گئی اور مندروں میں ان کی صحت کیلئے خصوصی دعا ؤں کا بھی اہتما م کیا گیا۔تاہم رجنی کانت کے دامادDhanushکا کہنا ہے کہ اب ان کی طبیعت خطرے سے با ہر ہے اور وہ تیزی سے صحت یا ب ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس فلم رانا میں رجنی کانت دپیکا پڈوکون،ودیا با لن اور ریکھا کے مدِمقابل Tripleرول ادا کر رہے ہیں۔