تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

کینیڈا :خر گو ش کاچھلانگیں لگا نے کی صلا حیتوں کا مظا ہرہ

جنگ نیوز -
اوٹاوا…خر گوش ایک خاموش اور اِدھر سے اُدھر پھدکنے والا سیدھاسادہ جا نور سمجھا جا تا ہے لیکن کینیڈا میں کچھ خر گوش ایسے بھی مو جو د ہیں جو اپنی چھلانگیں لگا نے کی صلا حیتوں کے جلوے دکھا کر لو گوں کومحظوظ کر تے ہیں۔ اس مقصد کے لئے مختلف کلبز قائم کیے گئے ہیں جو خر گو شوں کو اونچی چھلانگ لگا نے کی تر بیت فرا ہم کر رہے ہیں جس کے بعد یہ خر گوشوں رکاوٹوں سے گزر کر مختلف شو میں ان صلا حیتوں کا مظاہر ہ کرتے ہیں۔ یہ خرگوش2فٹ تک اونچی چھلا نگ لگا نے میں ما ہر ہیں اور بغیر رکے تیزی سے دوڑتے ہوئے وقفے، وقفے سے نصب رکاوٹوں کے اوپر سے چھلانگ لگا تے ہیں۔ کینیڈا کے بعد اب امریکہ اور جا پان میں بھی خرگوشوں کے جمپنگ شو کا با قاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جہاں لو گوں کی ایک بڑی تعداد ان خرگوشوں کے اس نئے روپ میں دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.