تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

معاملات طے پا گئے،ق لیگ جلد حکومت میں شامل ہو گی،فرحت اللہ بابر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور مسلم لیگ ق حکومت میں شامل ہونے کے لئے تیار ہو گئی ہے اور عنقریب وہ وفاقی حکومت میں شامل ہو جائے گی ۔ایوان صدر کے تر جمان فرحت اللہ بابر کے مطابقمسلم لیگ ق کی قیادت کی صدر آصف زرداری اوروزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ختم ہو گئی ہے جس کے بعد طے پایا ہے کہ مسلم لیگ ق حکومت میں شامل ہو گی۔تر جمان کے مطابق پیپلز پارٹی اور ق لیگ آئندہ انتخابات میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے اور ملاقات میں دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے پر رضا مندظاہر کی ہے ۔دونوں جماعتوں نے ہزارہ اور سرائیکی صوبے بنانے کے لئے بھی اتفاق رائے طے پا گیا ۔جمہوریت کی مضبوطی کے لئے بھی اتفاق کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.