تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

مونس الہٰی کولاہورکینٹ میں رکھنے پرعسکری حکام کا اعتراض

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق کے راہنما مونس الہٰی کوکینٹ کے علاقے میں تحویل میں رکھنے پرعسکری حکام نے اعتراض کردیا ہے جس پر انہیں جیل منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ لاہور کے علاقے کینٹ میں مسلم لیگ کے رہنما مونس الٰہی کو رکھنے پر عسکری حکام نیحکومت پنجاب کوخط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایک سویلین ملزم کی موجودگی پر کینٹ کے رہائشی اعتراض کر رہے ہیں۔ ویسے بھی یہ اقدام غیرقانونی ہے کیونکہ سویلین ملزم کوکینٹ کی حدودمیں نہیں رکھاجاسکتا،عسکری حکام،ذرائع کے مطابق عسکری حکام کے اعتراض کے بعدمونس الہٰی کوجیل منتقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.