تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

عظیم طارق شہید کی برسی اور لیاقت قریشی کا سوئم ملک بھر میں منایا گیا

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 18 ویں برسی اور سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی و متحدہ لائرز فورم کے رکن لیاقت قریشی شہید کا سوئم ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس سلسلے میں اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا جس چیئرمین عظیم احمد طارق شہید اور لیاقت قریشی ایڈووکیٹ شہید کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی پنڈال کے چاروں جانب سیاہ پرچم لہرا رہے تھے جبکہ اجتماع کے شرکاء نے بھی اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں ۔ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر فاروق ستار ، انیس احمد قائم ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست وزراء ، سینیٹر ز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، سابق حق پرست بلدیاتی نمائندوں ، نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات کے اراکین ، سیکٹرز کمیٹیوں کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز و اقارب نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازاں حق پرست صوبائی وزیر برائے اوقاف عبد الحسیب نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے خشو ع و خضوع کے ساتھ فاتحہ خوانی کی اس موقع پرچیئرمین عظیم احمد طارق شہید ، لیاقت قریشی ایڈووکیٹ شہید اور تمام حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ،ایم کیوایم کے حق پرستانہ اور انقلابی مشن و مقصد کی کامیابی اور ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے کے علاوہ قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر اورصحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ کراچی کی طرح اندرون سندھ میں ایم کیوایم کے حیدرآباد ، میر پور خاص ، سکھر ، نوابشاہ ، سانگھڑ ، ٹنڈو الہیار ، گھوٹکی ، جامشورو ، عمر کوٹ ، ٹھٹھہ ، نوشہرو فیروز ، بدین ، لاڑکانہ ، خیر پور ، شکار پور ، دادو ، قمبر شہداد کوٹ ، کشمور جیکب آباد، صوبہ پنجاب میں فیصل آباد ، لاہور ، اسلام آباد ، گجرانوالہ ، راولپنڈی ، بلوچستان میں کوئٹہ ، آزاد کشمیر میں مظفر آباد ، میر پور ، بلوچستان میں کوئٹہ اور گلگت بلتستان کے زونل دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.