تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

کراچی:فائرنگ اور دیگر واقعات مین ایک ہلاک5زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے کیماڑی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ فائرنگ کے دیگر واقعات میں بچے اور خاتون سمیت5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کیماڑی ٹرمینل3 کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ30 سالہ معشوق ہلاک ہوگیا،فیڈرل بی ایریا بلاک19 میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کی زد میں آکر29 سالہ طاہر حسین زخمی ہوگیا،فردوس کالونی کے علاقے میں والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جانے والے5 سالہ بچہ عباد زخمی ہوگیا،بلوچ کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان بھی زخمی ہوا،جبکہ ملیر ہالٹ کے قریب بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون اور ایک مرد زخمی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.