تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

رحمان بابا کی زندگی پر تھیٹر ڈرامہ کرایا جائے گا،میاں افتخار

جنگ نیوز -
پشاور…وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پشاور میں بہت جلد بزرگ صوفی شاعر رحمان بابا کی زندگی اور خدمات پر تھیٹر ڈرامہ کرایا جائے گا۔نشتر ہال پشاور میں اجوکا تھیٹر کی جانب سے بابا بلھے شاہ پر ٹھیٹر ڈرامے میں صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے شرکت کی اور ڈرامہ دیکھا۔ اس موقع پر نہ صرف انھوں نے بابا بلھے شاہ کے تھیٹر ڈرامے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے امن کی بحالی کے لیے نوجوان نسل کا ذہن تبدیل کرنے میں یہ ڈرامہ انتہائی مددگار ثابت ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.