29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
چیف آف نیول ا سٹاف ایمیچور گالف چمپئن شپ
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں ہونے والی پہلی چیف آف نیول ا سٹاف ایمیچور گالف چیمپئن شپ، رائل پام کے محمد رمضان نے جیت لی۔مقامی کلب میں ہونے والی انعامی تقریب میں گالف چیمپئن شپ میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے،گالف چیمپئن شپ میں ڈی ایچ اے کراچی کے وسیم رانا نے دوسری جبکہ ڈی آر ایل کے سفیان دادوک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین کے مقابلوں میں لاہور گیریژن گالف کلب کی غزالہ یاسمین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔جونیئر مقابلوں میں پنجاب گالف ایسوسی ایشن کے ندیم اسلم جبکہ سینئر مقابلوں میں جم خانہ کے جاوید اے خان کامیاب ہوئے۔